اردو

urdu

'ترال میں ہوئی ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہو گئی ہے'

By

Published : Jun 29, 2021, 1:22 PM IST

وجے کمار نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس واقعہ میں جیش محمد عسکری تنظیم کا ہاتھ ہے۔ یہ کارروائی ایک پاکستانی اور ایک مقامی عسکریت پسند نے انجام دی۔ دونوں کی شناخت ہو گئی ہے اور بہت جلد ان کو ہلاک کیا جائے گا۔

'ترال میں ہوئی ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہو گئی ہے'
'ترال میں ہوئی ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہو گئی ہے'

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ترال میں ایک ایس پی او، اس کی اہلیہ اور بیٹی کی ہلاکت کا ذمہ دار جیش محمد عسکری تنظیم کو ٹھہرایا اور کہا کہ اس واقعہ میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہو گئی ہے اور بہت جلد ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

'ترال میں ہوئی ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہو گئی ہے'

وجے کمار نے بتایا کہ عسکریت پسند ایس پی او فیاض احمد کے گھر میں داخل ہوئے اور گولیاں چلائیں، جب اس کی اہلیہ اور بیٹی فیاض کو بچانے کے لئے آئیں تو ان پر بھی اندھا دھند گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں تینوں کی موت ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس واقعہ میں جیش محمد عسکری تنظیم کا ہاتھ ہے۔ یہ کارروائی ایک پاکستانی اور ایک مقامی عسکریت پسند نے انجام دی۔ دونوں کی شناخت ہو گئی ہے اور بہت جلد ان کو ہلاک کیا جائے گا۔

وجے کمار نے بتایا پولیس میں کام کرنا گناہ نہیں ہے۔ ہلاک شدہ ایس پی او عسکری مخالف کارروائیوں میں ملوث نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Pulwama SPO Shot: ایس پی او، اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک، جنوبی کشمیر میں کہرام

انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر بھی کچھ پیش رفت ہو رہی ہے جو عسکریت پسندوں کو راس نہیں آرہی ہے۔

موصوف نے بتایا کہ عسکریت پسند امن و امان میں خلل ڈالنے کی فراق میں ہیں اسلئے نہتے لوگوں اور پولیس اہکاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details