اردو

urdu

ETV Bharat / state

انتخابی خلاء کے بیچ نیشنل کانفرنس کیسے لڑ رہی ہے بقاء کی جنگ

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ ہونے کے باوجود نیشنل کانفرنس اپنا وجود برقرار رکھنے اور عوام و کارکنان کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے کے لیے لگاتار سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔

انتخابی خلاء کے بیچ نیشنل کانفرنس کیسے لڑ رہی ہے بقاء کی جنگ
انتخابی خلاء کے بیچ نیشنل کانفرنس کیسے لڑ رہی ہے بقاء کی جنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 12:57 PM IST

انتخابی خلاء کے بیچ نیشنل کانفرنس کیسے لڑ رہی ہے بقاء کی جنگ

سرینگر (جموں کشمیر) :جموں کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات سنہ 2014 میں منعقد ہوئے تھے، تاہم سنہ 2018 میں پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سرکار ختم ہونے کے بعد سے یہاں صدر راج نافذ ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کو دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کیا گیا اور مرکزی سرکار نے لیفٹیننٹ گورنر کو یہاں اقتدار میں رکھا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے انعقاد سےمتعلق مرکزی سرکار لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

نیشنل کانفرنس سیاسی سرگرمیوں میں کافی متحرک ہے اور انتخابات کی امید میں آئے روز اس پارٹی کے لیڈران تقاریب منعقد کرتے رہتے ہیں تاکہ اپنے کارکنان کو پارٹی کے ساتھ جڑا رکھا جائے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار کے دباؤ کے باعث پی ڈی پی کے بیشتر لیڈران اپنی پارٹی میں شامل ہوئے تھے، تاہم نیشنل کانفرنس میں کسی بھی لیڈڑ یا کارکن نے پارٹی کو الوداع نہیں کیا۔

پارٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ پارٹی کی قیادت آئے روز اضلاع میں تقریبات کرتے ہیں تاکہ پارٹی کو مستحکم رکھے اور کارکنان کو این سی کے سیاسی منشور سے جڑا رکھا جائے۔ نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے اور سابق اسمبلی سپیکر نذیر گریزی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسمبلی انتخابات نہ ہونے سے انتظامیہ سیاسی لیڈڑان کو ایل جی انتظامیہ فراموش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:PDP's Politics in Absence of Elections: انتخابات کی معطلی کے بیچ پی ڈی پی کیسے سرگرم ہے

نذیر گریزی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈران اور کارکنان پارٹی کے اس نظریات سے جڑے ہوئے ہیں جس کی بنیاد نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ نے ڈالی تھی۔ غور طلب ہے کہ این سی کے بانی شیخ عبد اللہ نے سنہ 1944 میں ’’نیا کشمیر‘‘ کا منشور ترتیب دیا تھا، جس پر اس پارٹی نے جموں کشمیر میں عوام کے دل جیتے تھے۔ کیا اب بی جے پی کے نئے کشمیر میں نیشنل کانفرنس محض انتخابات پر ہی اکتفا کر رہی ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details