اردو

urdu

Militant Associate Arrested پولیس نے سرینگر میں ملی ٹینٹ معاون کی گرفتاری کا دعویٰ کیا

By

Published : Jan 10, 2023, 9:45 PM IST

سری نگر میں سیکورٹی فورسز نے ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر معاون ای شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کوٹھی باغ پولیس تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 2/23 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔Militant Associate Arrested in Srinagar

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے ایک ملی ٹینٹ معاون کو ممنوع نشیلی اشیاء، نقدی اور لشکر طیبہ لیٹر ہیڈ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ناکہ چیکنگ کے دوران لشکر معاون فرزان فروز ولد فروز میر ساکن پانپور کو حراست میں لے کر اُس کی جامہ تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے 9لاکھ 95ہزار نقدی، 450 گرام ہیروئن ، لشکر طیبہ کا لیٹر ہیڈ اور میٹرک شیٹ کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کوٹھی باغ پولیس تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 2/23 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔Police arrests associate of LeT

اس سے قبل بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کرکے اس کے انکشاف پر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 32 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ میں اتوار کو ایک آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاون کو گرفتار کیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت محمد اسحاق لون ولد بشیر احمد لون ساکن نادی ہال سوپور کے بطور کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details