سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'افسوس اس بات پر ہے کہ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونے کو مجرم قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور انصاف کا مطالبہ کرنا سازشوں کے مترادف ہے'۔ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ 'معاملات کو مزید خراب کرنے کے لیے، یہ فیصلہ جسے بند کرنا چاہیے تھا، انصاف کے متلاشیوں کو سزا دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے'۔
واضح رہے کہ گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی ایک ٹیم نے معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تیستا اور دو سابق آئی پی ایس افسران کے خلاف گجرات فسادات کے بارے میں مبینہ طور پر غلط معلومات دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔