اردو

urdu

غریب کریں گے راج بھون کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال

By

Published : Oct 17, 2020, 7:37 AM IST

Updated : Oct 17, 2020, 12:09 PM IST

لفٹینٹ گورنر نے ہنگامی صورتحال میں طبی ضرورت کے تحت راج بھون کے ہیلی کاپٹروں کے مفت استعمال کو منظوری دی ہے۔

Lt Governor
Lt Governor

پسماندہ طبقوں کے لئے بہبودی قدم اٹھاتے ہوئے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو یونین ٹیریٹری کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے مریضوں کے لئے ہنگامی صورتحال میں راج بھون کے ہیلی کاپٹروں کے مفت استعمال کو منظوری دی ہے۔

غریب کریں گے راج بھون کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال

بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران دور دراز علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر کو دیہاتوں میں رہنے والوں بالخصوص سخت سردی کے موسم میں جب پہاڑی علاقوں کے رابطے بڑے قصبوں اور ضلع صدر مقامات کے ساتھ منقطع ہو جاتے ہیں اور اس مدت کے دوران گاؤں میں رہنے والوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ لگا کر لفٹینٹ گورنر نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ہنگامی صورتحال میں طبی ضرورت کے تحت
ایل جی نے بھون کے ویل 407 کو یو ٹی بھر میں طبی ہنگامی صورتحال کے دوران اُن مریضوں کے لئے منظوری دی جو معمول کی چاپر خدمات یا ہیلی کاپٹر خدمات کا استعمال نہیں کر سکتے۔
غریب کریں گے راج بھون کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال

اس سلسلے میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور چیف میڈیکل افسر کو صورتحال کی ہنگامی نوعیت سے متعلق سند مریض کی آمدنی سے متعلق تفاصیل اور مریض کے انخلاءکی وجوہات پیش کرنا ہوگا۔ یہ خدمت خطِ افلاس سے نیچے گزر بسر کرنے والے مریضوں کے ہنگامی انخلاءکیلئے مخصوص ہے، ایسے مریض جو رعایتی شرحوں پر ہیلی کاپٹر سروس جو پہلے ہی دونوں صوبائی کمشنروں کے پاس دستیاب ہے، کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہ خدمت مفت میں فراہم کی جائے گی۔

Last Updated : Oct 17, 2020, 12:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details