سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے کہا کہ پونچھ اور راجوری میں ترقی ہو رہی تھی جو ہمارے پڑوسی ملک کو ہضم نہیں ہوئی۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ 'یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس علاقے میں ملیٹنسی کو بڑھاوا دیا'۔موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ کئی برسوں سے پونچھ – راجوری علاقے میں ترقی ہو رہی تھی یہاں سرمایہ کاری ہو رہی تھی اور لوگوں کو نوکریاں مل رہی تھی'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'یہ ترقی ہمارے پڑوسی ملک کو ہضم نہیں ہوئی اور انہوں نے یہاں ملیٹنسی کو بڑھاوا دیا، لیکن ہم اس کے خلاف سخت کا رروائی کر رہے ہیں اور اس کو جلد قابو میں کیا جائے گا'۔ دیویدی نے کہا کہ شمالی سرحدی علاقوں میں صورتحال استحکام ہے، لیکن یہ علاقہ حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 فرکشن پوئنٹس( حساس پوئنٹس) میں سے 5 پوئنٹس کو آپسی بات چیت کے ساتھ حل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی پوئنٹس کے بارے میں بات چیت آگے بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نے سال 2023 کو زیرو دراندازی سال قرار دیا کیونکہ اس سال کے دوران لائن آف کنٹرول پر کوئی دراندازی نہیں ہوئی'۔
مزید پڑھیں: