سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’خطے میں گزشتہ تین برسوں کے دوران جیسی مثبت کارروائیاں دیکھی گئیں جیسی کہ گزشتہ 75 برس میں نہیں دیکھی گئی۔‘‘ سرینگر کے ’ایس کے آئی سی سی‘ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ ’’جموں و کشمیر سے رشوت خوری کو اُکھاڑ پھینکا گیا ہے جبکہ عام آدمی کو بااختیار بنایا گیا۔‘‘
خطاب کے دوران منوج سنہا نے کہا: ’’بدعنوانی کی بنیاد پر چلنے والے نظام کو منہدم کر دیا گیا۔ اب عام آدمی نظام میں شفافیت کے ساتھ خود کو بااختیار محسوس کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوا۔ جے اینڈ کے بینک، جو اب تاریخ رقم کر رہا ہے، کو بھی گزشتہ حکومتوں کے دوران نقصان اٹھانا پڑا تھا۔‘‘