سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز ’’جہلم ریور فرنٹ‘‘ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سائٹ پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ’’جہلم ریور فرنٹ‘‘ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی وقت پر تکمیل کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا: ’’سرینگر کے زیرو برج سے جی پی او کے درمیان اسٹریچ کا کام بھی زوروں سے جاری ہے اور اپریل 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ جبکہ ریور فرنٹ پروجیکٹ اگست 2023 یا اس سے قبل ہی مکمل ہو جائے گا۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’’سرینگر مونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے بھی مجھے پروجیکٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔‘‘ کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کشمیر کے تاریخی ورثہ دریائے جہلم کی بحالی اور دریائی نقل و حمل (River Transport) کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا کہ ’’کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے۔ زیرو برج سے بڈشاہ پل تک جہلم ریور فرنٹ کا تصور ریور فرنٹ کے ساتھ ساتھ جدید ترین عوامی مقامات کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جہلم ریور فرنٹ کے دائیں اور بائیں دونوں کناروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پیدل چلنے کے راستوں، سائیکل ٹریک، کثیر المقاصد سبز جگہوں اور پارکس،