اردو

urdu

NIA Raids In Shopain شوپیاں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی چھاپہ مار کارروائی

By

Published : Dec 1, 2022, 7:21 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat ()

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعرات کی شام شوپیاں کے مولو چتراگام علاقے کے غازی معین اسلام کے گھر پر چھاپہ مار کارورائی انجام دی۔ واضح رہے غازی معین اسلام ایک یتیم خانہ اور درسگاہ جماعت البنات کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ NIA Raids In Shopain

شوپیاں:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے مولو چتراگام علاقے میں غازی معین اسلام کے گھر پر تحقیقات کی غرض سے چھاپے مار کارروائی انجام دی۔ NIA Raids In Shopain

ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے آج شام ضلع شوپیان کے مولو چتراگام علاقے میں غازی معین اسلام کے گھر پر چھاپہ مارے گئے۔ این ای اے کی ٹیم تحقیقات کی غرض سے ان کے باغیچے بھی گئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ معین اسلام ایک یتیم خانہ اور درسگاہ جماعت البنات کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور این ای اے نے ٹیرر فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ ان چھاپے مار کاروائیوں کے حوالہ سے ابھی تک کوئی بھی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:NIA Raids in Poonch پونچھ میں این آئی اے نے چھاپے کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details