اردو

urdu

grenade accident in Rajaouri راجوری میں ایک چوکی پر ممکنہ گرینیڈ حادثے میں ایک فوجی اہلکار زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 7:10 AM IST

سرحدی ضلع راجوری کےسب ڈویزن تھنہ منڈی میں تعینات 48 آر آر کےکیمپ میں ایک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں گرنیڈ پھٹنے سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ فوج نے ایکس پر جانکاری دی ہے کہ یہ ممکنہ گرینیڈ حادثہ ہے۔ فوج کے مطابق زخمی افسر کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے اور ابتدائی علاج کے بعد اس کی حالت مستحکم ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ white knight corps on X

Grenade accident in Rajaouri
Grenade accident in Rajaouri

راجوری:سرحدی ضلع راجوری کےسب ڈویزن تھنہ منڈی میں تعینات 48 آر آر کےکیمپ میں ایک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں گرنیڈ پھٹنے سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے ۔ یہ واقعہ راجوری سیکٹر میں ایک آرمی چوکی پر پیش آیاہے، جس میں ایک فوجی اہلکار ذخمی ہوا ہے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے آرمی اسپتال منتعقل کیاگیا ہے۔ ابتدائی علاج کے بعد فوجی اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، تاکہ اس حادثے کا پتہ لگایا جا سکے جس کی وجہ سے یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ۔فوج کےاعلی آفیسران بھی موقہ پر پہنچ کر اس حادثےکےمتعلق جانکاری حاصل کررہے ہیں کہ کس وجہ سےیہ حادثہ پیش آیا اور آئنندہ پھر سے ایسا ایسا ناخوش گوار واقہ پیش نہ آئے۔

وائٹ ناٹ کارپ نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ"05 اکتوبر 2023 کو راجوری سیکٹر میں ایک چوکی پر ممکنہ گرینیڈ حادثے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔ افسر کو نکالا گیا اور ابتدائی علاج کے بعد مستحکم ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:کپواڑہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار، پولیس

حالانکہ راجوری میں گرینیڈ پھٹنے کا واقعہ ایک حادثہ بتایا جارہا ہے لیکن وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی کئی گرینیڈ دھماکے ہوئے ہیں جن میں عام شہریوں سمیت فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ عسکریت پسند ان گرینیڈ حملوں میں عموما سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں۔ تاہم فوج کے مطابق وادی کشمیر میں پہلے کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے گرینیڈ حملوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details