اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pakistani Refugees جیسلمیر میں تین پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت ملی

ڈسٹرکٹ کلکٹر ٹینا ڈابی نے تین پاکستانی تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دے دی۔ بھارت کی شہریت ملنے کے بعد سب کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے تہہ دل سے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ Pakistani Immigrants get Indian citizenship

تین پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت ملی
تین پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت ملی

By

Published : Jun 21, 2023, 2:27 PM IST

جیسلمیر:ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر کی ڈی سی ٹینا ڈابی نے پاکستانی تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دے دی۔ بھارت کی شہریت ملنے کے بعد سب کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفکیٹ ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ڈابی نے سب کو مبارکباد دی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے مفاد میں کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بھارت کی شہریت ملنے کے بعد اب وہ مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی تارکین وطنوں کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس دن کو یادگار قرار دیتے ہوئے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف سطحوں پر فراہم کی جانے والی سرکاری امداد کے بارے میں بھی بتایا۔

اس کے ساتھ ہی ضلع کلکٹر سے شہریت کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد پاکستانی تارکین کے چہرے کھل اٹھے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک نئے جنم کی طرح ہے۔ بھارت کی شہریت ملنے کے بعد اب وہ راحت کی سانس لے سکیں گے۔ اس کے ساتھ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً دی جانے والی اسکیموں کا فائدہ بھی حاصل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سدوری بائی ستار اور حرمی کو ہندوستانی شہریت کے سرٹیفکیٹ حوالے کیے تھے۔ اس دوران ایڈیشنل ضلع کلکٹر گوپال لال سوارناکر سیمنت ہندو تنظیم کے ہندو سنگھ سودھا سمیت مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔

مزید پڑھیں:جے پور: سات پاکستانی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details