اردو

urdu

ترال میں بجلی بحران پر سٹیزن کونسل برہم

By

Published : Oct 15, 2021, 10:04 PM IST

ترال میں بجلی کی عدم دستیابی کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

ترال میں بجلی بحران پر سٹیزن کونسل برہم
ترال میں بجلی بحران پر سٹیزن کونسل برہم

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں بجلی کی عدم دستیابی پر سٹیزن کونسل ترال نے بجلی کی عدم دستیابی پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

ترال میں بجلی بحران پر سٹیزن کونسل برہم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے بتایا کہ رواں سال محکمہ بجلی نے بجلی بل میں بے تحاشہ اضافہ بھی کیا لیکن اس کے باوجود بجلی سپلائی میں معقولیت کے آثار نظر نہیں آ رہے ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے صارفین کو اس حوالے سے غیر مناسب کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فاروق ترالی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ترال میں بجلی محکمے نے کٹوتی شیڈول جاری کیا لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ وادی میں اب تک کسی بھی جگہ کٹوتی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن نہ جانے یہاں کے بجلی ملازمین کو شیڈول جاری کرنے کی کیا جلدی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر کے بیمینا علاقے میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاک

سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ترال میں پرانے شیڈول کے مطابق ہی بجلی سپلائی فراہم کی جائے۔ تاکہ لوگوں کو پریشانیون کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details