اردو

urdu

کشمیر : مسلسل بارش سے میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

By

Published : Apr 18, 2021, 5:53 PM IST

میوہ صنعت کو وادی کشمیر کی معیشت کی ریڑ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم رواں سال مسلسل بارشوں کی وجہ سے اس صنعت کو خطرہ لاحق ہے۔

fruits
fruits

وادی کشمیر میں محتلف اقسام کے میوہ جات اگائے جاتے ہیں لیکن ان میوہ جات میں سب سے زیادہ اگائے جانے والا سیب ہے۔ اس صنعت کے ساتھ لاکھوں افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر جڑے ہیں۔ لیکن رواں ماہ میں ہو رہی مسلسل بارشوں کی وجہ سے صنعت کو کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے میوہ صنعت کو نقصان کا اندیشہ

سیب کے شگوفہ اپریل سے نکلنا شروع ہوتے ہیں جس کے بعد اسے گرم موسم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ سیب اچھے سے تیار ہو سکیں۔ لیکن اگر مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، تو سیب کی صنعت کو نقصان پہنچے گا۔

اس حوالے سے مقامی کاشتکار نے کہا 'رواں سال اگرچہ شگوفہ اچھا نکلا تھا۔ اس لیے فصل بھی اچھی ہونے کا امکان ہے۔ تاہم مسلسل بارشوں کی وجہ سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے'۔

انہوں نے انتطامیہ سے اپیل کی کہ 'ادویات کے چھڑکاؤ کے حوالے سے انہیں جانکاری فراہم کریں تاکہ اس صنعت سے جڑے افراد کو نقصان سے دوچار نہ ہونا پڑے'۔

یہ بھی پڑھیے
ملیے کشمیر کی ریزن آرٹیسٹ سے

انہوں نے کہا 'محمکہ باغبانی انہیں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ کسانوں کو فاعدہ ملے'۔

اس حوالے سے محمکہ باغبانی کے افسر نے کہا 'جوں ہی شگوفہ پیڑ سے اترنا شروع ہوں گے تو کسانوں کو چاہیے کہ وہ ادویات کا چھڑکاؤ کریں تاکہ میوہ کو خراب ہونے سے بچایا جا سکے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details