اردو

urdu

ڈیجیٹل کرنسی کے تعلق سے سرمایہ کار ہوشیار رہیں: یشسوی یادو

By

Published : Feb 5, 2021, 5:36 PM IST

ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت بھارت میں کیا ہے؟ جہاں آر بی آئی اور بھارتی حکومت نے اسے پوری طرح سے غیر قانونی قرار دیا ہے، وہیں سپریم کورٹ نے اس کے ٹرانزیکشن کو قانونی قرار دیا ہے۔

investors beware with digital currency: yashasvi yadav
ڈیجیٹل کرنسی کو لیکر سرمایہ کا ہوشیار رہیں: یشسوی یادو

ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت بھارت میں کیا ہے؟ اس بارے میں اب تک کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے۔ جہاں آر بی آئی اور بھارتی حکومت نے اسے پوری طرح سے غیر قانونی قرار دیا ہے، وہیں سپریم کورٹ نے اس کے ٹرانزیکشنکو قانونی قرار دے رکھا ہے۔ عالمی پیمانے پر اس کا کاروبار اپنے عروج پر ہے۔ حالانکہ حال ہی میں کرپٹو کرنسی کو لے کر عالمی سطح پر 100 بلین ڈالر کا نقصان سامنے آیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مہاراشٹر سائبر محکمہ کے انچارج یشسوی یادو نے کہا کہ حکومت نے بھلے ہی اسےغیر قانونی قرار دیا ہے، لیکن ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے اس کے ٹرانزیکشن کو قانونی قرار دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جلد ہی بھارت اپنی خود کی کرپٹو کرنسی کو بازار میں لانچ کرنے والا ہے لیکن تب تک سرمایہ کاروں کو بہت ہی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

سرمایہ کاروں کو یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہئے کہ آر بی آئی اور دوسرے بینکوں نے کرپٹو کرنسی کو لے کر آگاہ کیا ہے کہ یہ کبھی بھی خسارے کی دہلیز پر جا سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو کئی لوگ اپنے سرمایہ سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دہلی کسٹم نے سونے کے اسمگلر کوگرفتار کیا

اس لئے سرمایہ کار جو کسی بھی بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو اس کے قانون اور قائدے صحیح طرح سے پڑھ کر ہی سرمایہ کاری کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details