اردو

urdu

کار اور ڈمپر کے مابین تصادم میں تین افراد ہلاک

By

Published : Jun 24, 2021, 1:58 PM IST

بھوپال بائی پاس روڈ پر حلالی فلٹر واٹر پلانٹ کے قریب آج صبح ایک کار اور ڈمپر کے درمیان ہوئے تصادم میں تین افراد کی موت ہوگئی۔

کار،  ڈمپر کے مابین تصادم میں تین افراد ہلاک
کار، ڈمپر کے مابین تصادم میں تین افراد ہلاک

رائے سین: مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین میں بھوپال بائی پاس روڈ پر حلالی فلٹر واٹر پلانٹ کے قریب آج صبح ایک کار اور ڈمپر کے درمیان ہوئے تصادم میں تین افراد کی موت ہوگئی۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امرت مینا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کار میں سوار افراد اجین کے باشندے بتائے جارہے ہیں۔ ڈرائیور اجین کا رہنے والا ہے اور کار بھی اجین کے آرٹی او میں رجسٹرڈ ہے۔

مزید پڑھیں:دو گروپ کے مابین تنازع، متعدد افراد زخمی

بقیہ دو افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے، کوتوالی پولیس نے کار میں پھنسی تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے اور معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details