ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر اندور میں بھی یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش سے مناگیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر تقاریب منعقد کی گئیں۔
اس کے علاوہ اندور کی مسلم اساتذہ تنظیم ’ماہر ٹیچر ایسو سی ایشن اور آل انڈیا آئیڈیال ایسو سی ایشن کی جانب سے بھی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں پروفیسر حلیم خان کو شبعہ تعلیم میں ان کے گرانقدر خدمات کے پیش نظر مولانا آزاد ایوارڈ سے نوازا گیا ۔Maulana Azad Award
مولانا آزاد ایوارڈ سے سرفراز واضح رہے کہ پروفیسر حلیم خان گزشتہ پچاس برسوں سے تعلیم کے میدان میں سرگرم ہیں۔ریاستی اور قومی سطح پر متعدد سرکاری اور غیر سرکاری تنظمیوں کے کئی عہدوں پر آپ فائز رہے ہیں ا سکے علاوہ مدھیہ پردیش اردو مدرسہ بورڈ کے بانی بھی ہیں۔
فی الحال مدھیہ پردیش کے تاریخی ادارہ اسلامایا کریمیا کے سکریٹری کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مولانا ایوارڈ سے نوازے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر حلیم خان نے کہا کہ سخت جدو جہد سے ناکامی گھٹا ٹوپ اندھیرو ں میں کامیابی کی روشنی نظر آتی ہے۔