اردو

urdu

Corona Virus: مدھیہ پردیش میں کورونا کیسز میں اضافہ

By

Published : Nov 28, 2021, 8:39 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا گائیڈ لائن Corona Guideline کی پابندیوں کو ختم کرنے کے بعد ایک بار پھر کورونا مریضوں Corona Patients کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ
کورونا کیسز میں اضافہ

مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس Corona Virus کے 23 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نومبر میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اندور میں سب سے زیادہ 12 مثبت پائے گئے۔ وہیں بھوپال میں 7, رائسین میں 3 اور جبلپور میں 1 کیس کی تصدیق ہوئی۔

ریاست میں کورونا متاثرین Corona Victim کی تعداد 134 ہے، جب کہ ایکٹیو کیسز 112 ہیں۔ کورونا کی تمام پابندیاں ختم ہونے کے بعد نئے متاثرین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kashmir Corona Update: وادی میں کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ

اندور اور بھوپال آہستہ آہستہ ایک بار پھر ہاٹ سپاٹ Hotspot بن رہے ہیں۔ یہاں روزانہ مریض آرہے ہیں۔ جبلپور، گوالیار جیسے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں میں بھی لوگ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو ریاست میں 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ اس کے بعد 26 نومبر کو یہ تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے، تاہم حکومت کی جانب سے مسلسل عوام میں بیداری پیدا کی جا رہی ہے کہ لوگ ماسک اور معاشرتی فاصلے کے ساتھ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے بچیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details