اردو

urdu

infiltration bid Foiled In Kupwara کپواڑہ میں درندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

By

Published : Oct 31, 2022, 2:58 PM IST

Updated : Oct 31, 2022, 9:52 PM IST

سرحدی ضلع کپواڑہ کے لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی فورسز نے ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔infiltration bid Foiled In Kupwara

militant-killed-as-forces-foil-infiltration-bid-in-kupwara
کپواڑہ میں درندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

کپواڑہ: جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا جس دوران ایک درانداز ہلاک ہوا ہے۔infiltration bid Foiled In Kupwara
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کپواڑہ کے کیرن سیکٹر کے جمہ گنڈ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز عسکریت پسندوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ان کے مطابق دوبدو گولیوں کے تبادلے میں ایک پاکستانی عسکریت پسند مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔infiltration bid Foiled In Kiran sector kupwara

دفاعی ذرائع نے کہا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔وہیں علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

دریں اثنا فوج کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ برف باری سے قبل پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ برف باری سے قبل پاکستان زیادہ سے زیادہ عسکریت پسندوں کو اس طرف بھیجنے کی کوشش کرسکتا ہے جس کے پیش نظر لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر پہلے ہی الرٹ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Dilbag singh on infiltration پاکستان دراندازوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، دلباغ سنگھ


انہوں نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس چیف دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ برف باری سے قبل دراندازی کے واقعات میں اضافہ کا امکان ہے جس کے پیش نظر ایل او سی پر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ رواں ماہ کی 26 تاریخ کو فوج نے کپواڑہ کے سیدہ پورہ ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کے دوران پاکستانی ملی ٹینٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Last Updated : Oct 31, 2022, 9:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details