اردو

urdu

گلبرگہ: کیلاش نگر میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jun 13, 2021, 12:19 PM IST

گلبرگہ کے کیلاش نگر شولنگیشور مندر میں مفت ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

گلبرگہ: کیلاش نگر میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد
گلبرگہ: کیلاش نگر میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واقع کیلاش شولنگشور مندر میں اکھل بھارتی ویر شوا مہا سبھا کے سکریٹری اشوک اور ان کے گروپ کی جانب سے ویکسینیشن کمیپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر کمیپ کا افتتاح بی جے پی کے رہنما اور رینیوبل انرجی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین چندو پاٹل نے کیا ہے۔

انہوں کہا کہ ویکسینیشن سے متعلق عوام میں غلط فہمی دور ہورہی ہے۔

گلبرگہ: کیلاش نگر میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لئے ویکسین لگوایئں۔ساتھ ہی یہاں کے کیلاش نگر میں صرف دوسو افراد کے لئے ویکسین کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اچانک دوسو سے چار سو افراد کی تعداد ہونے پر چار سو افراد کے لئے بھی ویکسینیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیلاش نگر کے عوام نے مل کر ایک اچھی پہل شروع کی ہے، اسی طرح ہر محلوں کے تنظیموں کو اپنے اپنے علاقوں میں ویکسنیشن کا کیمپ کا اہتمام کر کے اپنے ملک اور اپنے شہروں کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details