اردو

urdu

پلازمہ عطیہ، زندگی عطیہ کے مترادف

By

Published : Sep 1, 2020, 7:27 PM IST

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کورونا کو شکست دینے والے لوگوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پلازمہ عطیہ ضرورت مندوں کے لیے زندگی عطیہ کے مترادف ہے۔

jharkhand chief minister hemant soren
پلازمہ عطیہ، زندگی عطیہ کے مترادف

ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے پلازمہ عطیہ کرنے والی ڈاکٹر اسمرتی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کے اس بحران میں واریئرس اور سویئر کا کردار ڈاکٹر اسمرتی نے ادا کیا ہے۔ پلازمہ عطیہ اہم ترین عطیہ ہے، زندگی دینے کے مترادف ہے۔ کورونا پر فتح حاصل کرنے والے لوگوں سے میری اپیل ہے کہ پلازمہ ڈونیٹ کریں۔ کورونا انفیکشن سے لڑنے میں ساتھ دیں'۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین

خوبصورت ٹوکریاں فروخت کرنے والوں کا برا حال

اس سے قبل وزیر اعلیٰ کو جانکاری دی گئی کہ کورونا انفیکشن مدت میں ڈاکٹر اسمرتی ڈاکٹر ہونے کا فرض بخوبی نبھا رہی تھیں، پھر وہ خود پازیٹیو ہوگئیں۔ ہمت نہیں ہارا اور کورونا سے جنگ جیت کر صحتیاب ہوگئیں۔ ڈاکٹر اسمرتی نے دوسرے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details