جموں:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں ڈینگو سے مزید 14 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 8192 جا پہنچی ہے جبکہ ڈینگو سے اب تک 18 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ صوبے کے نوڈل افسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3 کم عمر بچوں سمیت 14 افراد میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے۔ Dengue in Jammu and Kashmir
اعداد و شمار کے مطابق 11 متاثرین میں سب سے زیادہ 8 کا تعلق ضلع جموں سے ہے،4 سانبہ اور2 ادھمپور اور ایک کا تعلق کٹھوعہ ضلع سے ہے۔ تاہم کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص میں ڈینگو کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔Dengue Cases Jammu and Kashmir