اردو

urdu

Electrocution in Shopian شوپیاں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بھائی کی موت، دوسرا زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 12:21 PM IST

شوپیاں ضلع میں بجلی کی زد میں آکر ایک نوجوان کی موت ہوگئی جب کہ اس کا بھائی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

شوپیاں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بھائی کی موت، دوسرا زخمی
شوپیاں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بھائی کی موت، دوسرا زخمی

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں بجلی کے جھٹکے لگنے سے دو بھائی شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک بھائی کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جب کہ دوسرے کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق آج دن میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت معشوق احمد حجام اور عرفان احمد حجام ولد محمد مقبول حجام ساکن بابہ پورہ زینہ پورہ شوپیان کے طور پر یوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بھائی بجلی کے تاروں کو ٹھیک کر رہے تھے تبھی اس کی زد میں آگئے۔ مقامی باشندوں کو دونوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معشوق احمد حجام کی موت کی تصدیق کی۔ دوسرے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Haris Bashir حارث بشیرگاندربل کے باشندوں کے لئے امید کی کرن

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کا جائزہ کیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے میں فی الحال واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details