اردو

urdu

پانپور: ٹریفک کے مسائل کے سلسلے میں انتظامیہ کی مہم

By

Published : Jan 17, 2021, 5:55 PM IST

وادی میں برفباری کی وجہ سے جہاں پہلے سے ہی ٹرانسپورٹروں اورعام لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری پیش آرہی ہے تو وہیں دوسری جانب خوانچہ فروش اور دکانداروں نے اپنا سازوسامان سڑکوں پر کھڑاکر کے لوگوں کے لئے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

ٹریفک کے مسائل کو لہ کر انتظامیہ کی مہم
ٹریفک کے مسائل کو لہ کر انتظامیہ کی مہم



جموں وکشمیر کے پانپور میں ٹریفک آمد و رفت میں دشواری کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ اور پانپور پولیس نے مشترکہ طور پر پانپور میں خوانچہ فروشوں اور دکانداروں کے خلاف زوردار مہم چلائی تاکہ سڑکوں پر غیرقانونی طور پر وسامان کھڑا کرنے والے خوانچہ فروشوں اور دکانداروں کو سڑکوں سے ہٹایاجاسکے۔


اس کے علاوہ سڑکوں پر گاڑیوں کو غیر ضروری طریقہ سے پارک کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو بھی ہداہت دی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر اپنی گاڑیاں پارک نہ کریں ۔جس کی وجہ سے سڑکوں پر جام لگا رہتا ہے۔ اس موقع پر ٹریفک اصولو ں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

ٹریفک کے مسائل کو لہ کر انتظامیہ کی مہم


اس مہم میں تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کے علاوہ ایس ایچ او پانپور منظور احمد اور دیگر اہلکار بھی شامل تھے ۔

تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے سڑکوں پر غیرضروری اور غیرقانونی طور پر سامان کھڑا کرنے والے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ دبارہ سے سڑکوںپر اپنا سازوسامان نہ رکھیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر سازوسامان رکھنے والے اور غیر ضروری طور پارک کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details