اردو

urdu

پاکستان میں زلزلے سے 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

By

Published : Sep 24, 2019, 9:15 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:26 PM IST

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج ایک شدید زلزلہ آیا جس میں 19 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پاکستان میں زلزلہ سے 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

اطلاعات کے مطابق میر پور میں کئی سڑکیں زمین میں دھنس گئیں اور کئی عمارتیں کو نقصان پہنچا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں زلزلے سے 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق سہ پہر 4 بجے آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز جہلم کے شمال میں آزاد کشمیر اور پنجاب کو جدا کرنے والی سرحد سے 22 اعشاریہ 3 کلومیٹر دور تھا۔

پاکستان زیر انتظام کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں، دفاتر اور عمارتوں میں موجود لوگ فوراً باہر آگئے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلہ 8 سے 10 سیکنڈ تک رہا۔

ادھر بھارتی مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر سمیت شمالی ریاستوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 9:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details