اردو

urdu

Dr Darakshan Andrabi Visit Shakhar Pulwama جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 4:57 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی من کی بات پروگرام کے حوالے سے ضلع پلوامہ کے شیخہارڑ گاوں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بی جے پی کی رہنما اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرمین درخشاں اندرابی کے علاوہ ڈی ڈی سی رکن منہا لطیف سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ
جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ

پلوامہ:بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیر لیڈر و مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کبھی بھی 'من کی بات' پروگرآم میں سیاست پر بات نہیں کی ہے بلکہ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل، ترقی، عوامی بہبود اور ملک کی ترقی کے لئے بات کرتے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی جی سیاست سے زیادہ ملک کے لوگوں کی ترقی اور بہبودی کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

درخشان اندرابی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی 'من کی بات' نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔عام لوگ اپنی شکایات اور دیگر مسائل کو حل کروانے کے لیے براہ راست وزیر اعظیم نریندر مودی جی کو اپنی تجاویز اور آراء بھیج رہے ہیں۔اس کی وجہ سے لوگوں کے مساٸل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Anantnag Rebles Lifts Throphy اننت ناگ ریبلس کا کشمیر ویمنز ٹی 20 لیگ پر قبضہ

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیرپرسن درخشان اندرابی نے مزید کہا کہ من کی بات پوگرآم کو سننے کے لۓ آج لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد سنتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں میں اس پروگرام کو لے کر دلچسپی بڑھی ہے۔لوگ من کی بات پروگرام سننے کے لئے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details