اردو

urdu

Himachal Assembly Elections کانگریس نے سترہ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

By

Published : Oct 21, 2022, 7:53 AM IST

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے کانگریس نے 17 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں کے لیے ریاست کے 55 لاکھ ووٹر 12 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالیں گے۔ Congress released candidates second list

کانگریس نے سترہ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
کانگریس نے سترہ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی: کانگریس نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے 17 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے سربراہ مکل واسنک نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان تمام امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ Himachal Assembly Election Congress Candidates

واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس پارٹی نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے 46 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ پارٹی ہائی کمان کی جانب سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ اور قانون ساز پارٹی کے رہنما مکیش اگنی ہوتری سمیت کئی سینئر لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ Congress Candidates list for HP Election 2022

ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں کے لیے ریاست کے 55 لاکھ ووٹر 12 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 25 اکتوبر اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 اکتوبر کو ہوگی۔ امیدوار 29 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ انتخابی نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ HP Elections 2022 Voting Date

یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh Assembly Elections کانگریس نے 46 امیدواروں کی فہرست جاری کی

وہیں کانگریس نے جن امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے ان کے نام درج ذیل ہیں:-

1 ٹھاکر سنگھ بھرموری، بھرمور

2 ملیندر راجن، اندورا

3 راجیش شرما، دیرہ

4 جگدیش صفیہ، سولا

5 سریندر سنگھ کاکو، کانگڑا

6 بنسی لال کوشل اینی،

7 مہیش راج، کارسوگ

8 نریش کمار ناچن،

9 سریندر پال ٹھاکر، جوگندر نگر

10 چندر شیکھر دھرم پور

11 پون کمار سرکاگھاٹ

12 سدرشن سنگھ ببلو چنت پورنی

13 چیتنیا شرما گگریٹ

14 دیویندر کمار بھٹو کٹلیہار

15 بامبر ٹھاکر بلاسپور

16 ہردیپ سنگھ بابا نالہ گڑھ

17 ہریش جنتا شملہ ابیناو

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details