اردو

urdu

Crackdown On Meat Shops گجرات کی کابینہ میں گوشت کی دکانوں پر بحث

By

Published : Feb 1, 2023, 10:30 PM IST

Updated : Feb 1, 2023, 11:00 PM IST

گجرات کی کابینہ میں گوشت کی دکانوں پر بحث
گجرات کی کابینہ میں گوشت کی دکانوں پر بحث ()

گجرات کابینہ میٹنگ میں آج عوام کی صحت پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت گجرات میں بڑے پیمانے پر گوشت فروخت کرنے والے دکانوں کے خلاف حکومت کی طرف سے کی گئی کارروائی پر بحث کی گئی۔

احمد آباد:گجرات کی کابینہ میں گوشت کی دکانوں کے تعلق سے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ وہیں گجرات کے چار ہزار گوشت کی دکانوں کی تلاشی لی گئی جس میں لوگوں کی صحت کو نقصان پہنچانے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جس میں 32 دکانداروں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی جبکہ 247 گوشت کی دکانوں کو سیل کرنے کی کارروائی کی گئی۔ اس تعلق سے گجرات حکومت کے ترجمان وزیر رشی کیش پٹیل نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے کہ ریاست کے لوگوں کو صاف ستھری خوراک ملے۔ انہوں نے کہا کہ گوشت فروخت کرنے والی دکانوں میں موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر حکومت کے مختلف محکموں کی طرف سے کارروائی کی گئی۔ جس میں باسی گوشت یا بیمار جانور کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ رشی کیش پٹیل نے کہا کہ گجرات میں کسی بھی میں ذبح خانے یا گوشت کی دکان پر گائے کا گوشت فروخت نہیں ہوتا، صرف ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جو صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والے مٹن فروخت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے کہ ریاست کے ہر شہری کو صحت بخش خوراک ملے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے مہینے میں میں ڈی ایل ایس اے ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی نے ریاست کے نگر پالیکا اور میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں 4300 سے زیادہ گوشت کی دکانوں کا سروے کیا جن میں سے 32 سو سے زائد بغیر لائسنس اور غیر صحت بخش گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سروے کے دوران اب تک بغیر لائسنس کے پائی جانے والی 1247 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے، جس میں ریاست کی 8 میونسپل کارپوریشن کی 813 دکانیں اور نگرپالیکا کی 434 دکانیں شامل ہیں۔ حکومت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ریاست کے کسی بھی شہری کی صحت سے سمجھوتا نہ کیا جائے تاکہ ہر ایک کو صحت بخش خوراک ملے یہ تمام کارروائی محکمہ صحت، محکمہ حیوانات جی پی سی بی نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mutton Shops Sealed in Srinagar سرینگر میں گوشت کی چوبیس دکانیں سیل

Last Updated :Feb 1, 2023, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details