اردو

urdu

Corona Lockdown in Ganderbal: کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد، وادی بھر میں بازار سنسان اور سڑکیں ویران

By

Published : Jan 23, 2022, 8:30 PM IST

جموں وکشمیر میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کے سبب گاندربل سمیت پورے کشمیر میں سبھی چھوٹے بڑے بازار بندپڑے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مصروف رہنے والے بازار سنسان نظر آرہے ہیں۔ Implementation of Corona Lockdown in Jammu and Kashmir

14263706
14263706

کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد وادی بھر میں بازار سنسان، سڑکیں ویران، لوگ میں گھروں میں محصور ہوگئے۔ وادی بھر میں اتوار کو بھی صبح سے ہی معمولات زندگی مفلوج رہے کیونکہ جمعہ کو دن کے 2 بجے سے سوموار کی صبح 6 بجے تک نافذکردہ کورونا لاک ڈاﺅن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد ہورہا ہے۔

کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد، گاندربل سمیت وادی بھر میں بازار سنسان اور سڑکیں ویران

کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کے سبب گاندربل سمیت پورے کشمیر میں سبھی چھوٹے بڑے بازار بند پڑے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مصروف رہنے والے بازار سنسان نظر آرہے ہیں۔ جب کہ سڑکوں پر بھی ویرانی چھائی نظر آتی ہے۔ گاندربل میں اتوار کے روز بھی ویک اینڈ لاک ڈاﺅن نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاﺅن نافذ کیا ہے۔ Weekend Lockdown in J&Kیہ لاک ڈاﺅن جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details