اردو

urdu

ADC Ganderbal Inspects Govt Offices : اے ڈی سی گاندربل نے کیا سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ

By

Published : Dec 5, 2022, 2:25 PM IST

اے ڈی سی گاندربل نے دو ڈاکٹروں سمیت آٹھ ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ADC Ganderbal Inspects Several Government Offices in Gund

1
1

گاندربل: سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے اور ورک کلچر میں مزید بہتری کی خاطر وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) معراج الدین شاہ نے ایس ڈی ایم کنگن جاوید احمد راتھر کے ہمراہ گنڈ تحصیل کے کئی سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کر کے ان دفاتر میں ملازمین کے کام کاج اور حاضری کا معائنہ کیا۔ PHC Gund Ganderbal Medical Staff Absent

دورے کے دوران پی ایچ سی گنڈ کے دو ڈاکٹروں سمیت آٹھ ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ اے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ پی ایچ سی گنڈ کے دورے کے دوران اے ڈی سی نے وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، طبی سامان اور دیگر سہولیات کے اسٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے تمام سیکٹورل افسران پر زور دیا کہ وہ دفاتر میں عملے کی وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تا کہ عام لوگوں کو ان دفاتر میں آنے کے دوران کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details