اردو

urdu

Delhi BJP Working President وریندر سچدیوا دہلی ریاست بی جے پی کے ورکنگ صدر بنے

By

Published : Dec 11, 2022, 4:28 PM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے دہلی پردیش بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ریاستی نائب صدر وریندر سچدیوا کو ریاستی ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے۔ Delhi BJP Working President

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے دہلی پردیش بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ریاستی نائب صدر وریندر سچدیوا کو ریاستی ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے اتوار کو یہاں کہا کہ پارٹی سربراہ جگت پرکاش نڈا نے گپتا کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور ریاستی بی جے پی کے نائب صدر وریندر سچدیوا کو ورکنگ ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ 15 سال سے حکومت کرنے والی بی جے پی 103 سیٹوں کے ساتھ اکثریت سے کم رہی، جب کہ دہلی کی حکمران عام آدمی پارٹی 4 دسمبر کو دہلی میونسپل کارپوریشن کی 250 سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں 135 سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: AAP Won MCD دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے، کیجریوال

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details