اردو

urdu

اترپردیش پولیس کو پر تشدد کاروائی نہیں کرنی چاہیے تھی: عاطف رشید

By

Published : Dec 27, 2019, 5:17 PM IST

قومی اقلیتی کمیشن کے رکن اور بی جے پی سے وابستہ عاطف رشید نے دبے الفاظ میں اترپردیش پولیس پر نکتہ چینی کی۔

قومی اقلیتی کمیشن کے رکن اور بی جے پی سے وابستہ عاطف رشید
قومی اقلیتی کمیشن کے رکن اور بی جے پی سے وابستہ عاطف رشید

اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران ایک خاص طبقہ کے افراد کو نشانہ بنانے، ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے اور مظاہرین پر گولیاں چلانے کے معاملہ میں قومی اقلیتی کمیشن سے وابستہ مسلم ارکان کی خاموشی ٹوٹتی نظر آرہی ہے۔

قومی اقلیتی کمیشن کے رکن عاطف رشید، ویڈیو

اب کمیشن کے سینیئر رکن عاطف رشید جو اپنے ابتدائی دور سیاست سے بی جے پی سے وابستہ ہیں، نے اترپردیش کی پولیس پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
ایسے وقت میں جبکہ زعفرانی پارٹی کے اکثر مسلم رہنما اترپردیش پولیس کے ذریعہ مسلم مظاہرین کو نشانہ بنانے پر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں، عاطف رشید کا کہنا کہ اس طرح کی کاروائی سے گریز کیا جا سکتا تھا۔


عاطف رشید نے مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے لیے براہ راست اتر پردیش کے وزیراعلی کو ذمہ دار قرار دینے سے کتراتے نظر آئے تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس طرح کی کاروائی نہیں کرنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں عاطف رشید نے کہا کہ 'ہم سے جو بن پارہا ہے وہ کر رہے ہیں اور جو شکایتیں موصول ہورہی ہیں ان پر ایکشن لے رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اترپردیش حکومت پر مسلم مظاہرین کو ہراساں کرنے اور ان کے خلاف انتقامی کاروائی کرنے کے سنگین الزامات لگے ہیں، قومی اقلیتی کمیشن جو کہ اقلیتوں بشمول مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دینے والا ایک خود مختار ادارہ ہے، اتر پردیش حکومت کے خلاف معمول کی کاروائی کی جرأت بھی نہیں کر پارہا ہے اور خبر لکھے جانے تک کمیشن کے ذریعہ ابھی تک ایک بھی تحریری نوٹس تک نہیں بھیجا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details