اردو

urdu

کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخاب میں بی جے پی رخنہ ڈال رہی ہے: عام آدمی پارٹی

By

Published : Feb 23, 2023, 9:19 AM IST

دہلی مونسپل کارپوریشن کی سربراہی کرنے والی عام آدمی پارٹی نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں بی جے پی کا ایک کونسلر اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے لیے بیلٹ باکس اٹھا کر پھینک رہا ہے، عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر انتخابات میں رخنہ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

MCD Standing Committee Election
MCD Standing Committee Election

نئی دہلی: بی جے پی پر دہلی میونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات نہ کرانے کا الزام لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر انتخابات میں رخنہ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ سپریم کورٹ نے میئر، ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات پہلی میٹنگ میں کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات کے بغیر اجلاس ختم نہیں ہوگا۔ چاہے ایوان کئی دن چلتا رہے۔ عام آدمی پارٹی کے میئر اور ڈپٹی میئر بن گئے ہیں اورا سٹینڈنگ کمیٹی بھی آپ کی بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نیت پہلے دن سے خراب ہے۔ پچھلے دو گھنٹے سے نو منتخب میئر کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے بی جے پی کونسلر موبائل پر ہنگامہ برپا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کونسلر الیکشن نہ کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تینوں انتخابات پہلی کارپوریشن میٹنگ میں کرائے جائیں گے۔ ایسی صورتحال میں میئر قائمہ کمیٹی کا انتخاب آج ہی کرائیں گے۔ چاہے ایوان کئی دن چلتا رہے۔ ہم یہاں سے الیکشن کرانے کے بعد ہی اٹھیں گے۔ الیکشن سے قبل ایوان کو ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی صرف شکست کے خوف سے بھاگ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: شیلی اوبرائے میئر اور آل محمد اقبال بنے ڈپٹی میئر

بھاردواج نے کہا کہ حالیہ کارپوریشن انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ اپنا موبائل اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ اب تک ہونے والے سبھی اسٹیڈنگ کمیٹیوں کے انتخابات میں موبائل لے جانے پر پابندی نہیں تھی۔ بی جے پی کے لوگ الیکشن کمیشن سے بڑے ہو گئے ہیں۔ جب میئر اس بات پر بھی راضی ہو گئے کہ موبائل نہیں لیں گے تو سیٹوں پر بیٹھ جائیں۔ سیٹوں پر بیٹھنے کے پانچ منٹ کے بعد، بی جے پی کونسلروں نے پھر سے ہنگامہ شروع کر دیا کیونکہ بی جے پی کے ہائی کمان کی طرف سے پیغام ضرور آیا ہوگا۔ اس کی پوری اسکرپٹ بی جے پی ہیڈکوارٹر میں لکھی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details