اردو

urdu

حکومت لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنا چاہتی ہے: نوید حامد

By

Published : Dec 23, 2020, 9:31 PM IST

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ 'حکومت چاہتی ہے کہ جتنے بھی سماجی کارکنان شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، ان کے ذہن میں خوف پیدا ہو جائے تاکہ وہ دوبارہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی جرات نہ کر سکیں'۔

government wants to instill fear in people's hearts says all india muslim majlis e mushawarat president naved hamid
نوید حامد، صدر، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطے میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے الزام میں مختلف سماجی کارکنان کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے جس میں سابق کونسلر عشرت جہاں کا نام بھی شامل ہے۔

'حکومت لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنا چاہتی ہے'

گذشتہ روز یہ خبر آئی کہ سابق کونسلر عشرت جہاں کو پولیس کسٹڈی میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے ساتھ اس قدر مار پیٹ کی گئی وہ بے حال ہوگئیں اور ان کے کپڑے تک پھاڑ دیے گیے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بالغ افراد کو شادی اور مذہب تبدیل کرنے کی پوری آزادی ہے'

ایسی صورتحال سے صرف عشرت جہاں ہی نہیں گزریں بلکہ ان سے پہلے خالد سیفی کو بھی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی اطلاع بعد میں ان کی تصاویر وائرل ہونے سے ملی تھی، جس میں وہ ایک ویل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے تھے، آصف اقبال تنہا کے وکیل نے بھی اس بات کی شکایت کی تھی کہ ان کے مؤکل کو بھی زدوکوب کیا جا رہا ہے۔

نوید حامد، صدر، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت

اسی سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد سے بات چیت کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ تمام کارروائی حکومت کے اشارے پر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگھو بارڈر سے: حکومت کے مکتوب پر کسان تنظیموں کا تفصیلی جواب

ان کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ جتنے بھی سماجی کارکنان شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، ان کے ذہن میں خوف پیدا ہو جائے تاکہ وہ دوبارہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مخالفت نہ کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشاورت آئین کو بچانے اور ملک کو متحد کرنے کی جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ حکومت بھارت کو بانٹنے اور عوام کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے، اسی لیے ہم آخر تک اس جنگ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ بہت سے ایسی باتیں ہیں جو مشاورت کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے کہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details