اردو

urdu

آشیانہ ملنے کے بعد معصوموں نے جمعیت کو کہا 'شکریہ'

By

Published : Nov 2, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Nov 2, 2020, 7:16 PM IST

شمال مشرقی دہلی کے فساد زدہ علاقہ کراول نگر میں جمعیت علماء ہند کے ذریعہ فساد متاثرین کے لیے تعمیر شدہ مکانات کا افتتاح کیا گیا۔ اس دوران گھروں سے چھوٹی چھوٹی بچیاں باہر نکل کر آئیں اور ایک آواز میں جمعیت علماء ہند کا 'شکریہ' ادا کیا۔

jamiat ulema e hind built homes in riot effected areas in delhi
آشیانہ ملنے کے بعد ننہے معصوموں نے جمعیت کو کہا 'شکریہ'

قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ دنوں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں آشیانے جل کر خاک ہو گئے تھے۔ باقی رہی سہی کسر کورونا دور میں لاک ڈاؤن نے پوری کر دی تھی۔ ایسے میں فساد زدگان کی مدد کے لیے جمعیت علماء ہند نے آگے بڑھ کر ان کی ضرورتوں کو پورا کیا۔

آشیانہ ملنے کے بعد ننہے معصوموں نے جمعیت کو کہا 'شکریہ'

شمال مشرقی دہلی کے فساد زدہ علاقہ کراول نگر کے گدھا پوری چوک میں جمعیت علماء ہند کے ذریعہ فساد متاثرین کے لیے تعمیر شدہ مکانات کا افتتاح کیا گیا۔

آشیانہ ملنے کے بعد ننہے معصوموں نے جمعیت کو کہا 'شکریہ'

اس دوران گھروں سے چھوٹی چھوٹی بچیاں باہر نکل کر آئیں اور انہوں نے ایک آواز میں جمعیت علماء ہند کا شکریہ ادا کیا۔

آشیانہ ملنے کے بعد ننہے معصوموں نے جمعیت کو کہا 'شکریہ'

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور مندی سے نالاں راہل، پرینکا کی حکومت پر تنقید

متاثرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہلی حکومت کی جانب سے مکمل طور پر مدد نہیں مل پائی لیکن جمعیت علماء ہند نے اس وقت مدد کی جب وہ بہت زیادہ مصیبت میں تھے۔

آشیانہ ملنے کے بعد ننہے معصوموں نے جمعیت کو کہا 'شکریہ'

جمعیت علماء ہند نے دہلی فسادات میں جلنے والے 156 مکانات تعمیر کرائے ہیں جبکہ کچھ روز قبل ہی جمعیت نے گوکل پوری کی ٹائر مارکیٹ کی دکانوں کا بھی افتتاح کیا تھا۔

اس کے علاوہ دہلی میں جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام 10 مساجد اور 139 دکانیں تعمیر کرائی جا رہی ہیں۔

Last Updated : Nov 2, 2020, 7:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details