بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سہ پورہ پل کے قریب پولیس اتوار کے روز معمول کی گشت کر رہی تھی جس دوران پولیس اسٹیشن ماگام کی پولیس گشتی پارٹی نے ایک شخص کو روکا جو مشکوک حالت میں دکھائی دے رہا تھا۔ مذکورہ شخص نے پولیس کا جوں ہی روکنے کا اشارہ دیا تو اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس اہلکاروں نے اسے حکمت عملی کے تحت پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت شبیر احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار کے طور پر کی گئی ہے، جس کا تعلق نئید پورہ بونہ مکہامہ سے ہے۔ تلاشی کارروائی کے دوران پولیس نے مذکوہ شخص کے پاس 2 عدد تھیلے برآمد کیے جو بھرے ہوئے تھے۔ تلاشی کے دوران پولیس نے تھیلوں میں چھپایا ہوا تقریباً 22 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد گیا، بعد میں پولیس نے مذکورہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 131/2023 پولیس اسٹیشن ماگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار
منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کیا گیا ہے۔
Published : Aug 28, 2023, 10:30 PM IST
مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس میں اب تک 88 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔