اردو

urdu

بائیک کی چوری، ایف آئی آر درج

By

Published : Jun 23, 2020, 10:16 PM IST

بہار میں سارن ضلع کے کوپا تھانہ احاطہ سے ایک بلیٹ موٹر سائیکل کی چوری کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بائک کی چوری ، تھانہ صدر نے درج کرائی ایف آئی آر
بائک کی چوری ، تھانہ صدر نے درج کرائی ایف آئی آر

کوپا کے تھانہ صدر دیواکر کمار نے متعلقہ تھانہ میںایک ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ درج ایف آئی آر کے مطابق کیس نمبر 124/17 میں کوپا تھانہ احاطہ میں رکھی لال رنگ کی بلیٹ موٹر سائیکل کے چوری ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سنتری ڈیوٹی میں ہوم گارڈ مکھد یو پرساد یادو ، چاندی لال رائے ، بچہ سنگھ رات میں تھانہ احاطہ میں تعینات تھے ۔

اس کے علاوہ چوکیدار چندرما رائے ، آشیش کمار اور للن یادو بھی تھانہ احاطہ میں فرائض کی ادائیگی میں مصروف تھے ۔


ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس کے باوجود تھانہ احاطہ سے بلیٹ چور چرا کرلے جانے میں کامیاب رہے ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details