اردو

urdu

ETV Bharat / state

شراب بندی کے باوجود پٹنہ میں کیسے بن رہی ہے شراب؟

بہار میں مکمل شراب بندی ہے افسران ہی نہیں خود ریاست کے مکھیا نتیش کمار بھی شراب بندی کا دعوی کرتے ہیں، لیکن پٹنہ کے مختلف علاقوں سے آنے والی تصاویر کو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ شراب مافیاؤں اور انتظامیہ کے مابین ملی بھگت ہے۔

شراب بندی کے باوجود پٹنہ میں کیسے بن رہی ہے شراب؟
شراب بندی کے باوجود پٹنہ میں کیسے بن رہی ہے شراب؟

By

Published : Nov 5, 2020, 2:53 PM IST

بہار میں شراب سمگلروں کی متعدد گرفتاریاں ہوتی رہتی ہیں، اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران لاکھوں لیٹر شراب ضبط کی گئی ہیں اور اسمگلروں کو جیل بھیج دیا گیا۔ لیکن سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کیا انتظامیہ کی ملی بھگت اسمگلروں کے ساتھ بھی ہوتی ہے؟

بہار کے دوسرے اضلاع کی تو بات دور کی ہے دارالحکومت پٹنہ کی صورتحال یہ ہے کہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں غیر قانونی شراب کی فروخت کی جارہی ہے، مسوڑھی سب ڈویژن کے مختلف تھانہ علاقوں میں دیسی شراب بنا کر فروخت کی جارہی ہے، پولیس کی کارروائی سے بے خوف ہو کر شراب بنانے کا کاروبار روز و شور سے چل رہا ہے۔

ابتدائی دنوں میں شراب بندی قانون کے نافذ ہونے کے بعد چند ماہ تک مافیا رات کو چھپ چھپ کر شراب بنایا کرتے تھے، لیکن اب اس کارروائی ہونے کے باوجود بھی شراب بنانے سے باز نہیں آرہے ہیں، ایک اندازے کے مطابق مسوڑھی سب ڈویزن کے مختلف تھانہ علاقوں سے شراب کے کاروبار سے جڑے ہزاروں گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔

اور یہ گرفتاریاں سکٹھیار بدروئی، ہانساڈیہہ چتھول کالونی، کے علاقے کے علاوہ پبھیڑا کیلی سدیشو پور کے علاقے سے ہوئی ہیں۔

بات صرف دھنروا اور مسوڑھی کی نہیں ہے، گوری چک، پن پن، پپرا، بھگوان گنج اور قادر گنج پولیس اسٹیشن کے علاقوں میں ابھی بھی دیسی شراب بہت سے مقامات پر بنائی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details