اردو

urdu

سوپور میں آتشزدگی، چھ رہائشی مکانات خاکستر

By

Published : Mar 20, 2021, 7:16 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ہفتہ کی صبح بھیانک آتشزدگی میں 6رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سوپور میں آتشزدگی، چھ رہائشی مکانات خاکستر
سوپور میں آتشزدگی، چھ رہائشی مکانات خاکستر

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں بھیانکآتشزدگی کے دوران چھ رہائشی مکانات مکمل طور خاکستر ہو گئے جس دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق سوپور کے مہاراج پورہ علاقے میں سنیچر کی صبح اُس وقت ہنگامہ مچ گیا جب ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ آگ نے آنا فانا آس پاس کے دیگر پانچ مکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی کوششوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ تاہم آتشزدگی کے دوران چھ رہائشی مکان پوری طرح خاکستر ہو گئے۔ وہیں، اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سوپور پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہیں، علاقے کے لوگوں نے متاثرہ کنبوں کی بازآبادکاری اور فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details