بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے کانل باغ علاقہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آتشزدگی کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم آگ کے سبب لاکھوں روپیے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رات کے وقت ایم مقامی فرنیچر فیکٹری میں سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے۔ مقامی باشندوں کے مطابق آگ کی لپٹیں فوراً ہی ایک اور قریبی گھر تک پھیل گئیں۔ مقامی باشندوں نے فوری طور پر پولیس اور محکمۂ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا۔ فائر ٹینڈرز نے فوری طور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ تاہم آگ نے کافی نقصان پہنچایا ہے اور آگ کے سبب لاکھوں روپیے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ادھر، مقامی باشندوں نے آگ کے سبب ہوئے نقصان کا جائزہ لینے اور متاثرین کی فوری امداد اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: