اردو

urdu

Insufficient Teaching Staff in Bandipora Colleges: تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی، طلبہ پریشان

By

Published : Apr 7, 2022, 8:32 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں معطل رہنے سے پہلے ہی طلبہ کا کافی نقصان ہو چکا ہے وہیں اب کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع تو کی گئی ہیں تاہم متعدد تعلیمی اداروں میں تدریسی عملہ کی کمی کے باعث طلبہ کو نا قابل تلافی نقصان Kashmir Colleges, Insufficient Teaching Staff سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔

Insufficient Teaching Staff in Bandipora Colleges: تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی، طلبہ پریشان
Insufficient Teaching Staff in Bandipora Colleges: تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی، طلبہ پریشان

ضلع بانڈی پورہ کے مختلف کالجوں میں تدریسی عملہ کی کمی سے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔ Insufficient Teaching Staff in Bandipora Collegesضلع کے متعدد کالجوں میں اساتذہ کی کمی کے نتیجے میں طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ طلبہ نے انتظامیہ خصوصا محکمہ تعلیم سے تعلیمی اداروں میں عملہ تعینات کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع بانڈی پورہ کے کئی کالجوں بشمول ڈگری کالج حاجن، ڈگری کالج اجس، ڈگری کالج سمبل اور ڈگری کالج بانڈی پورہ میں تدریسی عملہ کی کمی کے سبب طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ انکی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ Insufficient Teaching Staff worries Bandipora Studentsمتعدد طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 4 یا 5 مضامین میں سے صرف دو یا تین مضامین پڑھائے جاتے ہیں جبکہ کئی مضامین اساتذہ نہ ہونے کے باعث نہیں پڑھائے جا رہے ہیں۔

طلبہ نے سوالیہ انداز میں کہا: ’’ہم امتحانات کی تیاری کیسے کریں گے جبکہ ہم نے کچھ پڑھا ہی نہیں ہے؟‘‘ قابل ذکر ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے پہلے ہی طلبہ کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ Kashmir Colleges, Insufficient Teaching Staff عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاں معطل رہنے سے پہلے ہی طلبہ کا کافی نقصان ہو چکا ہے وہیں اب کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع تو کی گئی ہیں تاہم متعدد تعلیمی اداروں میں تدریسی عملہ کی کمی کے باعث طلبہ کو نا قابل تلافی نقصان سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details