اردو

urdu

پہلگام میں سیاحوں کی واپسی لیکن تعداد کم

By

Published : Jun 15, 2021, 6:57 PM IST

وبائی صورتحال کے درمیان پہلگام کی خوبصورت وادیوں میں سیاحتی شعبہ بری طرح سے متاثر ہوچکا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے تحت پہلگام میں بھی کورونا لاک ڈاون کا اثر دیکھنے کو مل رہا تھا سڑکیں سنسان تھی اور خوبصورت فضائیں سیاحوں کی منتظر تھی۔

پہلگام میں سیاحوں کی واپسی
پہلگام میں سیاحوں کی واپسی

وادی جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پہلگام میں بھی کورونا متاثرین سامنے آئے تھے لیکن ان کی تعداد دیگر جگہوں سے کافی کم تھی۔

پہلگام میں سیاحوں کی واپسی

اس حوالے سے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے پہلے ہی انتظامات کئے گئے تھے۔ آج جبکہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاک ڈاون میں نرمی کی جارہی ہے اس دوران پہلگام میں مقامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس دوران پہلگام کے تحصیلدار ڈاکٹر محمد حسین کا کہنا ہے کہ 'پہلگام میں ابھی سیاحتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں اور بہت کم مقامی اور غیر مقامی لوگ جو پہلگام میں داخل ہوتے ہیں ان کے لیے پہلگام کے انٹری پوائنٹس لنگنبل میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے کووڈ ٹیسٹ کے لیے ایک سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر مقامی اور غیر مقامی لوگوں اور ملحقہ علاقوں سے آئے لوگوں کے نمونے حاصل کئے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details