اردو

urdu

Wrestlers Protest پہلوانوں کا مظاہرہ چوتھے روز بھی جاری، سڑک پر نیٹ بچھا کر کی پریکٹس

By

Published : Apr 26, 2023, 3:32 PM IST

اپنے مطالبات کو لے کر جنتر منتر پر پہلوانوں کا مظاہرہ چوتھے دن بھی جاری رہا۔ اس دوران پہلوانوں نے سڑک پر جال بچھا کر پریکٹس شروع کر دی۔ Wrestlers Protest

indian-wrestlers-protest-at-jantar-mantar-in-delhi
پہلوانوں کا مظاہرہ چوتھے روز بھی جاری، سڑک پر نیٹ بچھا کر پریکٹس

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ تاہم اس دوران کچھ ایسی تصویریں سبھی سامنے آئیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پہلوان اپنے مطالبات پر قائم ہے اور لمبی جد جہد کے لیے تیار ہے۔ جنتر منتر پر گزشتہ 3 دنوں سے ہڑتال پر رہنے والے پہلوانوں نے آج چوتھے دن نیٹ بچھا کر پریکٹس کی اور دوڑ لگانے کی پوری کوشش کی۔

دہلی پولیس کو سپریم کورٹ کا نوٹس: دہلی کے جنتر منتر پر بھارتی پہلوانوں کی ہڑتال اب بھی جاری ہے، لیکن اس دوران انہیں سڑک پر ورزش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ سپریم کورٹ نے منگل کو دہلی پولیس اور دیگر کو سات خواتین پہلوانوں کی طرف سے ایک درخواست پر نوٹس جاری کیا جس میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سابق وزیر اعلی بھوپیندر ہڈا، سی پی ایم لیڈر ورندا کرات کی حمایت: بتا دیں کہ گزشتہ روز ہی ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر ہوڈا، سی پی ایم لیڈر ورندا کرت، کانگریس لیڈر ادت راج بھی پہلوانوں کی حمایت میں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ پہلوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔ پہلوانوں کے احتجاج کا آج چوتھا دن ہے پھر بھی انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ پہلوانوں کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف نہیں ملے گا وہ یہاں سے نہیں ہٹیں گے اور اب پہلوانوں نے بھی یہاں اپنی پریکٹس شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details