اردو

urdu

ٹی۔20 ورلڈ کپ: بھارت بمقابلہ پاکستان 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

By

Published : Aug 4, 2021, 3:32 PM IST

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی۔20 ورلڈ کپ: بھارت بمقابلہ پاکستان 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا
ٹی۔20 ورلڈ کپ: بھارت بمقابلہ پاکستان 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے گروپوں کا اعلان کیا تھا جس کی میزبانی بی سی سی آئی اومان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کرے گی۔ جس میں بھارت اور پاکستان سپر 12 کے گروپ 2 کا حصہ ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 20 مارچ 2021 تک ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر منتخب گروپوں میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو سپر 12 کے گروپ 1 میں سابق چیمپئن انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور دو کوالیفائر کے ساتھ دیکھا جائے گا۔

گروپ 2 میں سابق چیمپئن بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ افغانستان اور دیگر دو کوالیفائر ٹیمیں ایک گروپ میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 سیریز میں پاکستان کی کامیابی

سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 8 ٹیمیں کوالیفائر کے پہلے مرحلے میں حصہ لیں گی۔ کوالیفائر گروپ اے میں آئرلینڈ، ہالینڈ اور نامیبیا سری لنکا کے ساتھ ہیں جبکہ گروپ بی میں عمان، پی این جی اور اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details