اردو

urdu

IPL 2023 سن رائزرس حیدرآباد کو دھچکا، ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سندر آئی پی ایل سے باہر

By

Published : Apr 27, 2023, 4:42 PM IST

سن رائزرس حیدرآباد کو دھچکا لگا ہے۔ حیدرآباد کے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ سندر چوٹ کی وجہ سے مسلسل تیسرے آئی پی ایل سیزن سے باہر ہو گئے۔ IPL 2023

Washington Sundar ruled out of remainder of IPL due to hamstring injury
سن رائزرز حیدرآباد کو دھچکا، ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سند آئی پی ایل سے باہر

حیدرآباد: سن رائزرس حیدرآباد (ایس ایچ آر) کو آئی پی ایل 2023 کے دوران ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سنہ 2016 کے چیمپئن حیدرآباد کے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے 16 ویں سیزن کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ فرنچائزی نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔

سندر کے باہر ہونے کی وجہ سے سن رائزرز کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ ٹیم نے اس سیزن میں اب تک اپنے آخری سات میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل 2023 میں اپنا اگلا میچ ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف کھیلنا ہے۔ سندر نے دہلی کیپٹلس کے خلاف اپنے آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس میچ میں تین وکٹیں لینے کے علاوہ انہوں نے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 24 رنز بنائے۔ تاہم اس کے بعد بھی حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سندر کو ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے، لیکن سن رائزرس حیدرآباد نے تصدیق کی ہے کہ یہ آل راؤنڈر اب اس سیزن کے باقی میچوں میں نہیں کھیل سکیں گے۔

اس قبل سنہ 2021 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے سیزن کے ابتدائی میچز میں تین وکٹیں لیں، حالانکہ کووڈ 19 وقفے کے بعد متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں چوٹ کی وجہ سے انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اس کے بعد جنوری 2022 میں وہ جنوبی افریقہ کے دورے پر بھی کورونا انفیکشن کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف گھر پر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انہیں ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details