نئی دہلی: آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ملی شکست کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو لے کر بہت ساری باتیں ہو رہیں ہیں۔کرکٹ کے دیوانے کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر مسلسل ٹوئٹ کئے جا رہے ہیں۔
اسی درمیان 1983 میں ہندوستان کو پہلا عالمی کپ دلانے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو نے کہا کہ کھیل کا مطلب ہے کہ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔مستقبل کو لے کر حکمت عملی بنانی پڑتی ہے۔اس کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے۔کھیل اسی کا نام ہے۔
کپل دیو نے کہاکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔دس میں 10 میچوں میں کامیابی حاصل کی اور تمام بڑی ٹموں کو شکست دی۔یہ الگ بات ہے کہ فائنل میں ہماری ٹیم ہار گئی۔ہم فائنل ہرڈل کو پار نہیں کر سکے۔مگر یہ آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ٹیم کی مجموعی اور کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کیسی رہی ہے۔