اردو

urdu

دہلی: میوزیکل ایوارڈ اور فیشن شو کا انعقاد

By

Published : Aug 14, 2021, 10:53 PM IST

اداکار رضا مراد نے کہا کہ 'ڈاکٹر لامبا میرے لیے توانائی کی ایک نئی مشین کی طرح ہیں، میں جب بھی ان سے ملتا ہوں اور انہیں کام کرتا دیکھتا ہوں تو دل خوش ہو جاتا ہے'

دہلی: میوزیکل ایوارڈ اور فیشن شو کا انعقاد
دہلی: میوزیکل ایوارڈ اور فیشن شو کا انعقاد

یوم آزادی کے موقع پر دارلحکومت دہلی کے ایک ہوٹل میں موسیقی اور ثقافتی پروگرام، ایوارڈ تقاریب اور فیشن شوز کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر بلبیر سنگھ لامبا نے اپنی نئی مصنوعات ویلکم ریڈوسر ، نان الکحل ریڈوسر ، ریٹارڈر ، ویلگو ریڈوسر ، مصنوعی ریڈوسر ، پینٹ ریموور کو بھی لانچ کیا۔اس موقع پر فلم اور ٹی وی کی دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

دہلی: میوزیکل ایوارڈ اور فیشن شو کا انعقاد

لانچ کے موقع پر فلم اداکار رضا مراد، نرمت کور (چھوٹی سردارنی) اور لافٹر چیلنج فیم پرتاپ فوجدار موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا نغمہ ’سکھیاں 2.0‘ ریلیز

رضا مراد نے کہا کہ 'ڈاکٹر لامبا میرے لیے توانائی کی ایک نئی مشین کی طرح ہیں، میں جب بھی ان سے ملتا ہوں اور انہیں کام کرتا دیکھتا ہوں تو دل خوش ہو جاتا ہے' چھوٹی سردارنی فیم نرمت کور نے کہا کہ 'مجھے اس پروگرام میں آ کر خوشی ہوئی ہے۔ لامبا واقعی ایک زندہ دل انسان ہیں۔'

ڈاکٹر لامبا ، پینٹ، تھینر ، ہاسپیٹلیٹی اور سماجی شعبوں میں دلچسپی رکھنے والی کمپنی ویمبلے گروپ کے سربراہ ہیں۔ انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔حال ہی میں ڈاکٹر لامبا کو MSMEsنے بہترین معیار کی مصنوعات کے لیے نوازا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details