کولمبو: سری لنکا کے صدر گوتبایا راج پکشے Sri Lankan President Rajapaksa نے عالمی برادری سے ملک کو معاشی بحران Sri Lanka Economic Crisis سے نکالنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو 'ایشیا کا مستقبل' کے موضوع پر 27ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوتبایا نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سری لنکا کے لیے انتہائی مشکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سنگین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے تمام ممالک کے لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں اور سماجی بے چینی پھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں کووڈ بحران کی وجہ سے ہماری سیاحت کی صنعت بند ہوگئی۔ ملک کے واجب الادا قرضوں کی ذمہ داریوں کے ساتھ دیگر واقعات کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ سے مالیاتی بحران پیدا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایسے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں تو ہمیں فوری طور پر بین الاقوامی برادری میں اپنے دوستوں کی مدد کی ضرورت ہے جو ہمیں درکار ادویات، خوراک کی فراہمی اور ایندھن درآمد کر کے ہماری فوری ضروریات کو پورا کریں۔