اردو

urdu

ETV Bharat / international

Philippines Floods فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی

فلپائن میں سیلاب کی وجہ سے 6 افراد ہلاک جبکہ 19 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ Many missing in Philippines Floods

فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی
فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی

By

Published : Dec 27, 2022, 11:05 AM IST

منیلا:فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ حکومت کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کی آج جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے کم از کم 23 مزید افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ این ڈی آر آر ایم سی نے مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول کے علاقے میں تین،دو وسطی فلپائن میں اور جنوبی فلیپنس میں آٹھ لوگوں کی موت ہوئی۔ Death toll from Philippines floods

ایجنسی نے بتایا کہ بیکول کے علاقے میں آٹھ افراد، وسطی فلپائن میں 12 اور جنوبی فلپائن میں تین افراد لاپتہ ہیں۔ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے چھ خطوں میں سیلاب سے تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ 45 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور انہیں کم از کم 87 سرکاری پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔ باقی اپنے رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 534 مکانات شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ سیلاب سے کم از کم 15 سڑکوں اور تین پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران حکومتی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ People Forced To Evacuate Due To Philippines Floods

ABOUT THE AUTHOR

...view details