اردو

urdu

لندن پولیس نے 90 مظاہرین کو گرفتار کرلیا

By

Published : Sep 2, 2020, 10:59 AM IST

لندن پولیس نے کہا ہے کہ اس نے عوامی احتجاج کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں 90 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

لندن پولیس
لندن پولیس

پولیس نے ٹوئٹ کیا ہے کہ شام 6 بجے تک عوامی قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے ،قومی شاہراہ اور پولیس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ایک ایمرجنسی کارکن پر حملہ کرنے کے الزام میں 90 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لندن پولیس

رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی گروپوں نے برطانیہ میں دو ہفتوں سے احتجاج و مظاہرہ شروع کیا ہے، جس کے نتیجے میں منگل کے روز سیکڑوں افراد لندن میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اسکوائر میں دھرنا و مظاہرے کا مقصد حکومت کی توجہ تبدیلیٔ ماحولیات کے معاملے کی طرف مبذول کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details