اردو

urdu

فرانس، افریقی ساحلی خطے میں اپنی فوجی موجودگی میں تبدیلی لائے گا: میکرون

By

Published : Jun 11, 2021, 12:14 PM IST

فرانس نے افریقہ کے ساحلی خطے میں اپنی فوجی موجودگی کے ماڈل کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری مہم 'آپریشن برخان' کا خاتمہ ہو جائے گا۔

emmanuel macron
امینویل میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ 'اپنے اتحادیوں بالخصوص امریکہ اور یورپی ممالک سے مشاورت کے بعد ہم ساحل پر اپنی فوجی موجودگی میں ایک جامع تبدیلی کا آغاز کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

میکرون نے کہا کہ 'اس ماڈل میں تبدیلی شامل ہوگی۔ اس کے تحت اس ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے گا، یعنی آپریشن برخان کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس آپریشن کو ایک بین الاقوامی اتحاد کے ذریعہ قائم کیا جائے گا جس میں علاقائی شراکت دار شامل ہوں گے۔'

مزید پڑھیں:

Firdous Ashiq Awan: پی ٹی آئی لیڈر نے لائیو شو کے دوران ایم پی کو تھپڑ رسید کیا

ساحل علاقہ شدت پسندی کی سرگرمیوں اور غیر قانونی نقل مکانی کا قلعہ ہے۔ فرانس نے 2014 میں خطے میں صورتحال کو مستحکم کرنے اور مقامی حکام کو سلامتی برقرار رکھنے میں مدد کے لئے انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details